2 نومبر 2020 - 20:26
انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف مسلم فیزیشنز کا فرانسیسی صدر کی توہین پر ردعمل/ ایم ایس ایف میکرون کی مذمت کرے

ایسے وقت میں جب دنیا کے ممالک کرونا وائرس سے نبرد آزما ہیں اور ہر دن زیادہ سے زیادہ لوگ موت کی آغوش میں سو رہے ہیں، تمام ممالک خصوصا وہ ممالک جن کے پاس اعلی ٹیکنالوجی موجود ہے اور جدید تہذیب کے دعویدار ہیں، سب مل جل کر اس جان لیوا وائرس سے انسانی جانوں کو بچانے پر توجہ دیں؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی صدر کے ذریعے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں کی گئی گستاخی کے بعد انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف مسلم فیزیشنز نے فرانس کی عالمی تنظیم "طبیبان بے سرحد" ایم ایس ایف (Médecins Sans Frontières) کو ایک خط ارسال کیا ہے۔

مسلم ڈاکٹروں کی اس عالمی تنظیم کے خط کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
از طرف: انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف مسلم فیزیشنز
بہ طرف: میڈیسنز سنز فرنٹیئرس (ایم ایس ایف)
سلام اور احترام
دو ارب سے زیادہ مسلمانوں کے رہبر اور آخری نبی (ص) کی شان میں فرانسیسی صدر جمہوریہ کے ذریعے کی گئی توہین کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ آپ میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ ہم کچھ امور پر تبادلہ خیال کریں۔
کیا یہ منطقی نہیں ہے؟
ایسے وقت میں جب دنیا کے ممالک کرونا وائرس سے نبرد آزما ہیں اور ہر دن زیادہ سے زیادہ لوگ موت کی آغوش میں سو رہے ہیں، تمام ممالک خصوصا وہ ممالک جن کے پاس اعلی ٹیکنالوجی موجود ہے اور جدید تہذیب کے دعویدار ہیں، سب مل جل کر اس جان لیوا وائرس سے انسانی جانوں کو بچانے پر توجہ دیں؟
کیا بین الاقوامی برادری کے ایک اہم حصے کے رہنما یعنی دو ارب سے زیادہ مسلمانوں کے قائد کی، ملک کے اعلی عہدیدار کے ذریعے توہین کرنا جرم نہیں ہے؟
کیا میڈیسنز سنز فرنٹیئرس تنظیم، جو پوری دنیا میں انسانی جانوں کو بچانے کے لئے کام کرتی ہے، ذہنی سکون اور اضطراب کی کمی کو صحت کے لیے شرط نہیں سمجھتی؟
تو پھر یہ کس طرح کی بات ہے کہ مسلمانوں کے جذبات بھڑکانا اور انہیں کسی ملک کے صدر کا مقابلہ کرنے پر مجبور کرنا، جرم نہیں ہے؟
کیا ایسے حالات میں جب ہر انسان کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور معاشرتی فاصلہ رکھنے کی تاکید کی جاتی ہے بدامنی، تشدد اور ناپسندیدہ تنازعات کی ایسی فضا پیدا کرنا جرم نہیں ہے جس کے سنگین تنائج برآمد ہو سکتے ہیں؟
لہذا ایسا لگتا ہے کہ اس عظیم غلطی کی تلافی کے لیے کوئی چارہ کار تلاش کیا جائے اور میڈیا میں بیانات اور مضامین چھپوا کر مسلمانوں کے مجروح دلوں کو کسی حد تک مرہم پٹی کی جائے۔
فرانسیسی صدر کو لازمی طور پر اپنے بیانات سے پیدا ہونے والے نفسیاتی نقصان کے بارے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد کی شکایات کے پیش نظر فرانسیسی اور بین الاقوامی عدالتوں کو جواب دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف مسلم فزیشنز، بین الاقوامی تنظیم میڈیسنز سنز فرنٹیئرس (ایم ایس ایف) سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فرانسیسی صدر کے ان بیانات کی واضح طور پر مذمت کرے اور اسی طرح کے بیانات کو دہرانے سے انہیں روکے۔

بین الاقوامی فاؤنڈیشن آف مسلم فزیشنز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲